اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے انفارمیش ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے ماہنامہ گنجینہ کا شمارہ 36-37 شائع ہوگیا۔"سخن گنجينہ؛ طرز صرف (Consumption Pattern) سے لے کر دوچند ہمت اور دوچند محنت تک"، "قدم بقدم ولایت کے ہمراہ؛ رہبر معظم کا پیغام نوروز"، "جامعۃالازہر؛ وحدت اندیشی سے لے کر شیعہ فوبیا پھیلانے تک"، " «شیعہ بالیدگی کی تیسری لہر» کے عنوان سے منعقدہ نشست کی رپورٹ"، " «قوت اور سربلندی» کے عنوان سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار کی رپورٹ"، "آنسو اور مسکراہٹیں؛ 2009 کے دوران اہل تشیع کے لئے پیش آمدہ کڑوے اور میٹھے واقعات کی ڈائری (1388 ہجری شمسی)، "عبدالمالک ریگی کے ہاتھوں یرغمال بننے والے دانشور سے انٹرویو"، اس شمارے کے اہم عناوین ہیں جو اس بار ماہنامہ ہوتے ہوئے بھی دو گذشتہ دو مہینوں کی خبروں، رپورٹوں اور مضامین پر مشتمل ہے۔ اس شمارے میں عراق کے پارلیمانی انتخابات کے بارے میں ایک مکالمے سمیت کینیڈا میں منعقد ہونے والے اسلامی سیمینار کی رپورٹ بھی درج ہوئی ہے۔ ..................../110
17 جولائی 2010 - 19:30
News ID: 187123
عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے انفارمیش ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے مجلہ گنجینہ کا نیا شمارہ شائع ہوگیا ہے۔